سندھ کابینہ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دیدی، سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس گورنرکی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے، سندھ کے تمام کمشنرز کو بھی خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دی گئی، خصوصی اختیارات دفعہ 144 کے تحت دیے گئے۔
مجوزہ آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا، کرایہ داروں سے مقررہ سلیب کی ادائیگی موخرکی جائے گی، پانی، بجلی، گیس کے بل میں مختلف سلیب پر رعایت دی جائے گی۔