فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائےاطلاعات مقرر کردیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔ انھیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کیلیے اس اہم عہدے پرتعینات کیا گیا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فرازکو وفاقی وزیراطلاعات اورعاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی ،ان کا کہنا تھا کہ شبلی فرازعزت داراورایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے سابق ترجمان اورکمانڈر سدرن کمانڈ کے طورپربھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔