معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس سے متعلق ابھی تک کوئی مسودہ تیار نہیں ہوا، موجودہ مسودہ اور خبر درست نہیں، حکومت شفاف احتساب پریقین رکھتی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس کی تیاری کی تردید کر دی، انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے حوالے سے ابھی اپوزیشن اور نیب سے مشاورت ہونا باقی ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا مسودہ درست نہیں، کوشش کی جائے گی نیب قوانین میں ترمیم پارلیمان سے ہو۔