آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کردی۔
اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پٹرول پر18 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر6 روپے اورلائٹ ڈیزل پر3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ یکم مئی سے پٹرول کی قیمت 20 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے باعث حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔