وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیرا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا میں بھی مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ہندوتوا،آر ایس ایس کی بالا دستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے لیکن مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے، نسل کشی اورآبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشش چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری کی ذمے داری ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے۔