پی آئی اے کوبراہ راست امریکا پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی
پی آئی اے ایک ماہ میں درجن پروازیں چلا سکتا ہے ۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکابراہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکابراہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک ماہ میں درجن پروازیں چلا سکتا ہے ۔
سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے،مصیبت کے وقت خاندان کے فرد کی مانند پاکستان کی خدمت میں پیچھے نہیں ہٹتے ،آخری پاکستان کے وطن واپسی تک آپریشن جاری رہے گا۔