وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والوں کی مدد کیلیےوزیراعظم ریلیف فنڈ کاجلد اجرا کررہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ریلیف فنڈ کا پیسہ ان لوگوں کیلیے رکھ رہے ہیں جو کورونا کی وجہ سے بیروزگار ہوئے۔ ایک اورایس ایم ایس مہم شروع کریں گے جس میں لوگوں کو ثبوت دینا ہوگا کہ وہ لاک ڈاوَن کے باعث بیروزگار ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عوام کی جانب سے دیے گئے ایک روپے میں حکومت4 روپے شامل کرے گی اور بے روزگار افراد امداد فراہم کی جائے گی۔
حکومت تاحال 66 لاکھ خاندانوں81 ارب روپے تقسیم کر چکی ہے اور مزید بھی تقسیم کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ کورونا کیسز ہماری سوچ سے بہت کم ہیں، بہت سے ملکوں کی نسبت ہمارے حالات بہت بہتر ہیں، عوام کورونا وائرس کے خلاف تعاو ن کررہی ہے، ہم 30اپریل تک جتنے کیسز کا اندازہ لگارہے تھے اتنے نہیں ہیں،
عوام نے حکومت کے ساتھ بہت حد تک تعاون کیا، دیگر ممالک سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے حالات بہتر ہیں، امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث60ہزار لوگ مرچکے ہیں، کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ کتنی دیر تک کورونا وائرس رہے گا۔ ساری دنیا کو سوچ سمجھ کے چلنا پڑے گا.
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ حکومت کومزدورطبقےکا مکمل احساس ہے۔احساس پروگرام مزدورطبقے کےلیےشروع کیا اور اس کے تحت سب سےزیادہ پیسےسندھ میں گئے۔
ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں تک پیسہ پہنچانےکی کوشش ہے وزیراعظم ریلیف فنڈ کاجلد اجرا کر رہے ہیں جس کے ذریعےکورونا کی وجہ سے بے روزگارافراد کی مدد کریں گے۔