کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ حکومت نے جمعہ کے روز 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوپہر 12 سے ساڑھے 3 بجے تک مستثنیٰ کاروبار بھی بند رہے گا، تین گھنٹوں کے دوران عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔
سندھ حکومت کے مطابق گاڑیوں کو ساڑھے تین گھنٹوں کے دوران سڑکوں پرآنے نہیں دیا جائےگا، شہری محکمہ داخلہ کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔