ٹرانسپورٹرز ایس اوپیزکے تحت 50 فیصد مسافر ہی بٹھا سکیں گے۔فائل فوٹو
ٹرانسپورٹرز ایس اوپیزکے تحت 50 فیصد مسافر ہی بٹھا سکیں گے۔فائل فوٹو

لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔سندھ حکومت

سندھ حکومت نے صوبے میں انٹر سٹی اورانٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک چلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کردیا، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹرانسپورٹرزکے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ انٹراورانٹرا سٹی ٹرانسپورٹ لاک ڈائون ختم ہونے کہ بعد ہی سڑکوں پرآسکے گا اور ٹرانسپورٹرز نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ جب حکومت لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کرے گی اسی وقت ٹرانسپورٹ سڑکوں پرلائیں گے۔

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرزنے بہت مشکل حالات میں سندھ حکومت کا ساتھ دیا، بہت جلد ٹرانسپورٹرز کے لیے اچھےاعلانات کریں گے، حکومت نے ہر سیکٹر کا خیال رکھا ہے اورٹرانسپورٹرز کو بھی ریلیف دیا جائے گا، ٹرانسپورٹرزکے تمام مطا لبات سندھ کابینہ میں پیش کریں گے اور سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے آپریشن کو بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں تاہم گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پی کے تحت چلنا ہوگا،لاک ڈائون کے دوران بھی گڈزٹرانسپورٹ جاری رکھا اورانہوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔