اوگرا نے کمرشل ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوسلنڈر256 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
گھریلو صارفین کے لیے ملک بھرمیں ایل پی جی 90 روپے کے بجائے 112 روپے فی کلو ملے گی۔ نئی قیمت کے بعد 1067 روپے کا گھریلو سلنڈر 1323 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح نئی قمیت کے بعد کمرشل سلنڈر4107 روپے کے بجائے 5090 روپے میں ملے گا۔