سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

 سعودی عرب سے پانچ سو پاکستانیوں کی واپسی

سعودی عرب سے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں پانچ سو مسافروں کو لیکر پاکستان روانہ ہوگئیں، ان پروازوں کے ذریعے سعودی عرب انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی میتیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پندرہ مارچ کو فلائٹس آپریشن بند ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی دو پروازیں سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جدہ سے مجموعی طورپر پانچ سو مسافروں کو لیکر اسلام آباد اور لاہور کے لیے روانہ ہوئیں جن میں سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی میتیں بھی روانہ کی گئی ہیں۔

ریاض ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے مسافروں کو روانہ کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب سمیت دیگر تمام ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔