شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی

حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے۔اپوزیشن لیڈر

               
May 1, 2020 · قومی
رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی، کہتے ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں موجودہ کمی ناکافی ہے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ کورونا سے پیدا شدہ غیر معمولی صورتحال میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کر کے عوام کو سہولت دی جائے، معاشی پیکج یا ریلیف نہیں تو کم ازکم تیل کی قیمتوں کا فائدہ تو عوام تک پہنچایا جائے۔