آج دنیا بھر میں مزدورں کا عالمی دن منایا جارہاہے اورکورونا کے باعث لاک ڈاﺅن سی صورتحال ہے اور اس منظر سے سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ بھی مزدوروں کا ہے جن کی مدد کیلیے حکومت پاکستان کی جانب سے بھی کوششیں جاری ہے ،اسی حوالے سے مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نوازشریف کاکہناتھا کہ ”آج ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا مزدور طبقہ ہوا ہے۔رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔“
مریم نواز اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اللہ تعالی اپنے فضل و رحمت سے سب کواس مشکل سے نکالے،یہ دن میں ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وبا کے دوران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ سب کو سلام!۔“