ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 20 ہزار170 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 462 ہوگئی۔
ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعدادوشمارکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 989 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار170 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں7 ہزار 524، سندھ 7 ہزار465، خیبرپختونخوا3 ہزار129ہو چکی ہے۔
بلوچستان میں 1 ہزار218،گلگت بلتستان میں 364،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 393 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 71 مریض رپورٹ ہوئے ۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 462 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں اموات 180 تک پہنچ گئی جبکہ سندھ میں 130، پنجاب 124، بلوچستان21، گلگت بلتستان 3 اوراسلام آباد میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 102 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد تعداد 4817 ہو گئی۔ پنجاب 2206، سندھ 1341، خیبرپختونخوا میں 728، بلوچستان 183، گلگت بلتستان 260، اسلام آباد میں 55 اورآزاد کشمیرمیں 44افراد صحت یاب ہوئے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اورہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔