انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیا ہے جس کے باعث پاکستان ک بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی آئی ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مند ی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبارکے آغاز پرڈالر17 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کم ہوکر159 روپے پر فروخت ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 950 ارب روپے کی کمی ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں کیونکہ آغاز پر ہی مندی چھا گئی ہے ،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 34 ہزار111 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیرکے بعد اس میں کمی واقع ہو نا شروع ہو گئی اوراب تک 100 انڈیکس 148 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 33 ہزار 963 پوائنٹس کی سطح پرآ گیاہے۔