ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو
ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو

حکومت نے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کے آگے گھٹنے ٹیک دیے،آئی پی پی پیز اسکینڈل کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ کابینہ نے انکوائری کمیشن کے قیام کو بھی دو مہینے کیلیے موخرکرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے 21 اپریل کو باضابطہ منظوری دی تھی کہ یہ ملکی تاریخ کا بہت بڑا اسکینڈل ہے اوراس کیلیے مزید تحقیقات کیلیے انکوائری کمیشن کا قیام بھی ناگزیر ہے اور یہ منظوری بھی د گئی تھی کہ اس کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا۔

21 اپریل کو اسدعمرنے بھی پریس بریفنگ کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ رپورٹ پبلک کی جائے گی اورانکوائری کمیشن بھی بنایا جائے گا لیکن اب چند وزراکی جانب سے اس معاملے پر حکومت کی توجہ دلائی گئی اورکہا گیا کہ ممکنہ طورپراس سے ایک دوست ملک کی ناراضگی بھی سامنے آسکتی ہے اور اس کے ساتھ مذاکراتی عمل آئی پی پی پیز مالکان سے جاری ہے لہذا ابھی انکوائری کمیشن نے نہیں بنانا چاہیے،انکوائری کمیشن بنانے کا مقصدیہ تھا کہ لوگوں جن لوگوں نے قومی خزانے کونقصان پہنچایا ان کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہو سکے ۔

اب اس معاملے کو دوماہ کیلیے موخرکرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اوردو ماہ کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیاجا ئے گا۔