ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیا گیا۔فائل فوٹو
ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیا گیا۔فائل فوٹو

پمز ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت 18 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پمز ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پمز ہسپتال کی ڈاکٹر ثروت نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ میں پمز میں ڈاکٹر ہوں، تین دن پہلے ایک ساتھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا،ایک ساتھی کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجھ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

ڈاکٹر ثروت نے کہاکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ایک ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر درخواست کی تھی کہ ایم سی ایچ وارڈ سیل کردیں،یہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے ہوا۔

ڈاکٹر ثروت نے کہاکہ ہمیں مجبوراً ڈیوٹی پر آنا پڑا اوردوسرے لوگ ہماری وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے۔

ادھرپمز ہسپتال میں بچوں کے سرجیکل سیکشن میں بھی 10 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے۔ متاثرہ افراد میں دو ڈاکٹر، ایک میل نرس، 5 او ٹی سٹاف، ایک وارڈ بوائے اورایک سینٹری ورکر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بچوں کے سرجیکل سیکشن میں تاحال حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔