وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو
وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو بلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر سید فخرامام کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو پیر کو تین بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیرکو 3 بجے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ طے ہوا کہ اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی اور اسے کورونا وبا تک محدود رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پریس گیلری کے علاوہ وزیٹرز کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور اس دوران پارلیمنٹ لاجز میں بھی آمدورفت کو محدود رکھا جائے گا۔