شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

سندھ حکومت کا شیخ رشید کو ٹرین نہ چلانے کا مشورہ

سندھ حکومت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت ٹرینیں چلانےکا نہیں بلکہ لوگوں کو کورونا سے بچانےکا ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس بحال ہونےسے ریلوے اسٹیشنز پر رش بڑھے گا،وفاقی حکومت پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سےنہ کھیلے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلےہی وفاق کی لاپرواہی سےملک میں کیسزمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ریاست کا کام ہوتا ہےوہ عوام کی حفاظت کرے ان کی زندگیوں سےنہ کھیلے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ٹرین سروس نہیں کھلی تو جون میں تنخواہ نہیں دے سکتے۔