ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی۔فائل فوٹو

وزیراعظم سے آئی ایس آئی کے سربراہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں داخلی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 15 اپریل کو وزیراعظم اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم قومی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

بعد ازاں 23 اپریل کو وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا تھا جہاں انھیں ملکی سلامتی کے اموراورکورونا وبا کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔