پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 579 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار526 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,523 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور38 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار464 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے اب تک 9 ہزار93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 9 ہزار77، خیبرپختونخوا 3,712، بلوچستان 1,659، اسلام آباد 521، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 388 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں۔
سندھ میں 171، پنجاب میں 175، بلوچستان 23، اسلام آباد 4 اورگلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار196 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 2 لاکھ 44 ہزار778 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔