کراچی میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردجرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو
کراچی میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردجرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ

قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی کیس میں فرد جرم کی کارروائی سے پہلے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کیا ہے ،نیب نے احتساب عدالت سے ضمنی ریفرنس کیلیے مہلت مانگ لی ،احتساب عدالت نے11 جون تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے،نیب تفتیشی افسر ملک زبیر نے مفرور ملزم شاہد الاسلام سے متعلق حتمی رپورٹس پیش کردی۔

جج اعظم خان نے تفتیشی افسر سے استفسارکیاکہ ملزم شاہد الاسلام کہاں ہے؟، نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب دیا کہ شاہد الاسلام بیرون ملک روپوش ہے،نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام کو اشتہاری قراردینے کی استدعا کردی۔

نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام جان بوجھ کر روپوش ہیں ،شاہد الاسلام بیرون ملک ہیں ٹھکانے کاپتانہیں چل سکا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد الاسلام کو اشتہاری قراردینے کی کارووائی شروع کی جائے۔

نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان کے بیٹے اور فیملی کیخلاف نیب ثبوت شامل ہونگے ،عبداللہ خاقان کے اکاﺅنٹس میں ٹرانزیکشن کاریکارڈ پیش کیا جائے گا،ایل این جی ٹرمینل ٹھیکے کے بعد شاہد خاقان کی فیملی کے اکاﺅنٹس میں اربوں روپے آئے،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ شاہد خاقان کے بیٹے کے کوئی ذرائع آمدن نہیں تھے ان کے اکاﺅنٹ میں بھی رقوم آئیں ،عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔