گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔
گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔
عمران اسماعیل نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے،اللہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی ہمت دے اورشفا دے،عمران خان نے مجھے ایسے حالات کا مقابلہ کرنا سکھایا ہے۔
I got my much awaited retest results today, & against my expectations, tested positive again. I am grateful to all those who prayed for me. I’m trained to fight, Allah Almighty has given me strength to fight & I will. Fought many battles alongside @ImranKhanPTI a great fighter.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 7, 2020
واضح رہے کہ عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں اورانہوں نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔