پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 31مئی تک توسیع کردی گئی ، ہفتے میں چار روز کاروبار کھلے گا. خیبر پختونخوا میں بھی 4 روز دکانیں کھلیں گی. سندھ میں ہفتہ اوراتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،شاپنگ مالز، شادی ہالز،ریسٹورنٹ،بند رہیں گے،بلوچستان میں کل سے دکانیں فجر کے بعد سے شام پانچ بجے تک کھلیں گی۔
پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی، دکانیں اورآٹو ورکشاپس صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ کنسٹرکشن، پی وی سی پائپ، الیکٹرک، اسٹیل، ایلومینیم کے کاروبار کی اجازت ہو گی۔
صوبے میں جمنیزیم، باربر شاپس، بیوٹی پارلرز، پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی کھول دی گئیں۔ ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے، ہوم ڈلیوری، ٹائر شاپس، پٹرول پمپس پر24 گھنٹے کام جاری رہے گا۔پنجاب میں شاپنگ پلازے، شادی ہالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں کی بندش برقرار رہے گی۔
سندھ میں کل سے دکانیں فجرکے بعد سے شام پانچ بجے تک کھلیں گی، شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور سینما گھر بند رہیں گے۔ صوبے بھر میں ہفتہ اوراتوارکو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تاجروں کو آج مذاکرات کیلیے بلا لیا، انہوں نے پیر سے مارکیٹیں کھولنے کی وارننگ دی تھی۔
ادھر خیبرپختونخوا میں جمعہ، ہفتہ اوراتوارکو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، باقی دنوں میں کاروبار چلے گا۔ دکانیں صبح تین بجے سے شام 4 بجے تک کھولی جائیں گی۔
بلوچستان میں سحری سے شام 5 بجے تک دکانیں کھلی رہیں گی، میڈیکل اسٹوراوردودھ دہی کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلیں گی۔