آٹے کا 20 کلو کا تھیلا35 سے 40 روپے مہنگا
ہ20 کلو آٹے کا تھیلا 805 سے بڑھ کر 840 روپے کا ہوجائےگا۔پاکستان فلورملزایسوسی ایشن
May 10, 2020 · قومی
10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 418 روپے مقرر کی گئی ہے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق 11مئی سے ہوگا۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پنجاب زون عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ20 کلو آٹے کا تھیلا 805 سے بڑھ کر 840 روپے کا ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ہونے کے باعث کیا جارہا ہے، اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من ہوگئی ہے۔آٹے کی قیمت میں اضافہ پیر سے لاگو ہو جائے گا۔