پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلتے ہی کرونا بے قابو ہو گیا،کیسزکی تعداد 32 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ 724 سے زائد لوگ جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار957 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں 1140 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32 ہزار674 ہو گئی ہے جبکہ 39 افراد موت کے آگے زندگی کی جنگ ہار گئے اوراموات 724 ہو گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے صوبے میں 593نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد سندھ میں اب پنجاب سے آگے نکل گئی ہے،سندھ میں اس وقت تک 12 ہزار670 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 2149 صحت یا ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں تاہم 218 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ کے بعد پنجاب کا نمبر ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز11 ہزار 869 ہو گئی ہے اور211 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم 4 ہزار 452 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں چار ہزار 875 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ہے جن میں سے 1256 ریکور کر گئے ہیں اور257 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ بلوچستان میں بھی کیسز میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہاہے جہاں متاثرہ افراد 2ہزار61 ہو گئے ہیں جن میں سے 242 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 27 دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں 716 اورگلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 457 پرآ گئی ہے،اسلام آباد میں 72 صحت یاب اور چھ انتقال کرگئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک وائرس کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 320 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔
آزاد کشمیر میں وائرس کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہو گئی ہے جبکہ 64 ٹھیک ہوگئے تاہم ایک شخص انتقال کرگیا ہے۔