پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

چیلنج کرتی ہوں،شہزاداکبرالزامات ثابت کریں۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاداکبر نے شہبازشریف پر بےبنیاد الزامات لگائے ہیں اگر ان کے پاس ثبوت ہوتےتو پیش کرتے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہزاداکبر کو چیلنج کرتی ہوں شہبازشریف کےخلاف الزامات ثابت کریں، ان کی جو بھی کمپنیاں ہیں وہ ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ کاپلندہ بناکراس کااستعمال کرتےہیں،کسی بھی کمپنی کاشہبازشریف کےساتھ تعلق بتائیں، ثبوت ہیں توحمزہ شہبازاورشہبازشریف کےنام کاایک بھی چیک سامنےلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سےمسلسل الزامات لگائےجا رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالم جبہ کیس میں خیبرپختونخوا کی حکومت ملوث ہےلیکن ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہو رہی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف جو شواہد ہیں ان سے بچنا آسان نہیں۔