جن ٹرانزیکشن کا دعوی کیاجارہا ہے۔ان میں کرپشن کہاں ہے۔فائل فوٹو
جن ٹرانزیکشن کا دعوی کیاجارہا ہے۔ان میں کرپشن کہاں ہے۔فائل فوٹو

جھوٹے الزامات۔شریف خاندان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ترجمان

شریف خاندان کے ترجمان نے شہبازشریف اور شریف خاندان پر بے بنیاد الزامات اورکردار کشی کی مذمت کرتے کہا ہے کہ تین سال سے جھوٹے الزامات کی بنیاد پہ شریف خاندان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کےترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کردار کشی اور میڈیا ٹرائل افسوس ناک ہے،نیب کے اندر تفتیش کے دوران کیا سوال جواب ہوئے؟ اس کی تصوراتی اور جھوٹی تصویر کشی مقدمے پراثر انداز ہونے کی کوشش ہے،جن ٹرانزیکشن کا دعوی کیاجارہا ہے، ان میں بھی کرپشن کہاں ہے؟ ایک سال سے حمزہ شریف جیل میں ہیں لیکن ابھی تک کوئی الزام یا کوئی ریفرنس نیب دائر نہیں کرسکا۔

ترجمان نے کہا کہ دو سال سے شریف خاندان کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تمام دستاویزات اور ریکارڈ چوری کیا گیا کسی وارنٹ اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نیب گردی کی گئی، اس کے باوجود کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،ملازمین کو گرفتارکیا گیا، ان کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے باوجود کوئی جھوٹا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

ترجمان شریف خاندان کا مزید کہنا تھا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ، 56کمپنیاں، ملتان میٹرو سمیت کسی مقدمے میں شہباز شریف پر بدعنوانی، کک بیکس، کرپشن یا عوامی سرمائے کے ایک روپیے کے غلط استعمال کا الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے۔