پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

وزیرا علیٰ سندھ کا تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار

چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن نے وزیرا علیٰ سندھ کو طلب کرلیا ہے تاہم ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اپنے خط میں اس اقدام کو  کمیشن کے دائرۂ اختیار سے باہر قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو چینی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے طلب کیا تاہم انہوں نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل نے ڈی جی ایف آئی کے نام خط میں لکھا ہے کہ ٹی او آرزکے تحت کمیشن وزیرا اعلیٰ کو طلب نہیں کرسکتا۔  خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی طلبی کی درخواست کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کی نفی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمیشن کے سامنے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔