قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت نے کمیشن کو مسترد کردیا ہے۔
سندھ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل پراعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی کے لیے ارکان کا تقررآئین سے متصادم اور ناقابل قبول ہے، مشیر خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کی صدارت نہیں کرسکتے جبکہ این ایف سی کی تشکیل نو کےخلاف ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق این ایف سی کی تشکیل پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو خط آج ہی لکھا جائے گا۔