16مئی سےاندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان
اسلام آباد اورعلامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
سول ایوی ایشن ڈویژن نے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے 4 اورکوئٹہ ائیرپورٹ سے ہفتہ میں 8 پروازیں چلیں گی جبکہ اسلام آباد اورعلامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ائیرپورٹ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی جبکہ پی آئی اے اور سیرین ایئرلائنز کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔