وفاقی وزیرغلام سرور خان بھی نیب راولپنڈی کے ریڈار پرآ گئے،نیب نے غلام سرور خان اوران کے اہلخانہ کے نام پر ٹیکسلا میں واقع زمینوں اوردیگر جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب دستاویز کے مطابق غلام سرور خان کے خلاف موصول ہونے والی ایک شکایت پرکارروائی شروع کرتے ہوئے مذکورہ وزیرکونوٹس بھیجا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ٹیکسلا میں واقع انکی زرعی،کمرشل اوررہائشی زمینوں سمیت خریدے گئے پلاٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
نیب کی طرف سے بھجوائے گئے نو ٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسلا کے متعلقہ پٹواری کے ذریعے ریکارڈ 15 مئی 2020 تک جمع کرایا جائے۔
نیب نے غلام سرور کے بیٹےعلی سرور سمیت خاندان کے چھ افراد کے نام زمینوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔خط کے مطابق غلام سرور خان کے خلاف موصول شکایت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔