حکومت پنجاب ہمارے ساتھ بیٹھ کرایس اوپیزطے کرے۔فائل فوٹو
حکومت پنجاب ہمارے ساتھ بیٹھ کرایس اوپیزطے کرے۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت کاپیر سے شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اصولی منظوری دیدی۔

وزیراعلی پنجاب نے ٹرا نسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا، ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرزکے ساتھ اجلاس بھی طلب کرلیا۔

وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس ہوگا، اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دے گی۔

ذرائع کے مطابق شہر کے اندر اورایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائے گی۔

وزیراعلی کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا، مجبوری کے باعث عوام مہنگے داموں پرائیویٹ گاڑیاں استمعال کر رہے ہیں، عوام اور ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لیے اجاز ت ضر وری ہے۔

پیر سے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دی ہے۔ اسلم اقبال

وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پیر سے شاپنگ مالزاورآٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دےدی جائے گی، حکومت نے آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا  ہے، متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاپنگ مالزکے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا ہے، مالز میں ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا، مالز میں تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا۔

 ذرائع نے بتایا کہ آٹو موبائل انڈسٹری پیداواری یونٹس کو ہفتے میں 7 دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آٹو انڈسٹری شو رومز کو ہفتے میں 4 دن کام کی اجازت ہوگی۔