قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی منیراورکزئی کی طبیعت اچانک ناسازہوگئی ۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس کے دوران بتایا کہ میرا خیال ہے منیراورکزئی کی طبیعت ناسازہوئی ہے۔ انہوں نے سارجنٹ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بلایا جائے۔
رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کو وہیل چیئرپر ایوا ن سے باہرلے جایا گیا جہاں ابتدائی طور پران کا بلڈپریشر چیک کیا گیا تاہم دیگر ٹیسٹ بھی جاری ہیں۔
ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں ایمبولینس میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے رکن منیر خان اورکزئی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ منیر خان اورکزئی کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔