سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 12 اموات ہوئیں جبکہ 870 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 567 کا تعلق کراچی سے ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5566 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 870 نئے کیسز ظاہر ہوئے اور12 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسزکی مجموعی تعداد 14969اور اموات 255 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 533 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3066 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 870 کیسز میں سے شہر کراچی میں 567 نئے کیسز سامنے آئے جہاں ضلع شرقی سے 139، وسطی 125، جنوبی 115، ملیر 102، غربی 52 اور کورنگی میں 34 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع سے لاڑکانہ 57، سکھر 23، خیرپور 22، قمبر شہدادکوٹ 19، گھوٹکی 16، سانگھڑ 12، حیدرآباد 11، جیکب آباد 7، شہید بینظیرآباد، شکارپور اور جامشورو میں 3-3 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔