وزارت مذہبی امورکے جوائنٹ سیکریٹری حج اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی خیال گل زادہ کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی میں ملوث ہونے پر گرفتارکرلیا گیا۔خیال گل زادہ سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈایریکٹر ایف آئی اے طاہر تنویر ایف آئی اے نے انہیں بی آئی ایس پی پروگرام میں اپنے بیوی بچوں اور خاندان کے افراد کے نام پر امدادی رقوم لینے کے حوالے سے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا، خیال گل زادہ کو جمعہ کے روز باقی سرکاری افسران کے ہمراہ طلب کیا گیا تھا،جنہوں نے بی آئی ایس پی پروگرام سے ناجائز ذرائع سے اپنے بیوی بچوں اور خاندان کے افراد کے نام پر بی آئی ایس پی پروگرام سے سالہا سال سے فوائید اٹھائے تھے،
موجودہ حکومت نے ایسے 8لاکھ افراد کے نام لسٹ سے نکالے تھے جو یہ امدادی رقم لینے کے اہل نہیں تھے۔ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر طاہر تنویر اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائیریکڑ جنرل اور وزارت حج کے جوائنٹ سیکریٹری خیال زادہ جب اپنے دفاع میں مطمئن نہ کر سکے توانہیں باقاعدہ طورپرگرفتارکرلیا گیا ہے۔