حکومت کاعید الفطر کیلیے 6 چھٹیوں کا اعلان
چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار،عوامی مقامات، مارکیٹس اوردکانیں بند رہیں گی۔
کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افراد اور اداروں میں بھی عید تعطیلات نہیں ہوں گی۔فائل فوٹو
وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر کیلیے 6 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کیلیے 22 مئی (جمعہ ) سے 27 مئی (بدھ) تک کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عید کیلیے دی جانے والی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار،عوامی مقامات، مارکیٹس اوردکانیں بند رہیں گی۔

عید کی چھٹیوں کے دوران صرف ضروری اشیا کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورزکھلے رہیں گے۔