پاکستان میں کورونا وائرس کے مز ید 1352 کیسز سامنے آ گئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 39 افراد کی موت ہو ئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار151 سے تجاوزکرگئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1352 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار151 ہو گئی جبکہ مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، اموات 873 ہو گئیں ہیں تاہم 11 ہزار341 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 15 ہزار 590 ہو گئی ہے ،268 افراد وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 804 صحت یاب ہونے کے بعد واپس گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
اعداد و شمارکے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 14 ہزار584 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 15 ہزار590 ہے۔
کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار847، بلوچستان میں 2 ہزار 544، آزاد کشمیر میں 112 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 947 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان میں چارافراد نے دار فانی سے کوچ کیا تھا۔
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار878 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر تین لاکھ 59 ہزار 264 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔