وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا،آپریشن شروع کرنے کیلیے پرسوں سے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا، عید پر50 فیصد بزنس ہوتاہے،ہمارے پاس 24 کروڑروپے ایڈوانس بکنگ کے جمع ہیں،ریلوے حکام کومکمل تیاری کی ہدایت کی ہے،اجازت نہ ملی تو بدھ سے رقم واپسی شروع کریں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ٹرین چلے گی ،صرف پنجاب میں ریل نہیں چلے گی چلے گی تو پاکستان میں چلے گی ،ریلوے حکام کو منگل تک تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے ،منگل کوٹرین چلانے کی اجازت نہ ملی تو لوگوں کے پیسے واپس کردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ دکانوں کے شٹراس وقت کھولے گئے جب لوگ تنگ آچکے تھے،ہمارے پاس24کروڑ روپے ایڈوانس بکنگ کے جمع ہیں ،عید پر50فیصد بزنس ہوتا ہے،صرف وزیراعظم سے ملاقات کا انتظار ہے۔
وزیر ریلوے نے کہاکہ میں غریب کو تباہ و برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتا،ریلوے وفاق اور وزیر اعظم عمران خان کے ماتحت ہے،اجازت نہ ملنے پر بدھ کو مسافروں کو رقم واپس کرنا شروع کر دیں گے۔
شیخ رشید نے کہاکہ کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ہی ٹرین چلے گی ،ورنہ نہیں چلے گی،میں کسی صوبے کا محتاج نہیں،ٹڈیو ں کو بھی پر لگ گئے ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا آپ تمام سواریوں کو اجازت دیں اور ریلوے کو نہ دیں،ریلوے صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کی ہے،میں کل بھی فیصلہ کر سکتا ہوں کہ ٹرین منگل یا بدھ کو چل سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کا پابند نہیں ہوں،وزیراعلیٰ سندھ سے تعلقات برے نہیں فون پر بات کر سکتا ہوں۔