رمضان کا آخری عشرہ چل رہا ہے اور ایسے میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون میں موجود شہری بھی عبادات میں مصروف اور گناہوں سے توبہ استغفارکررہے ہیں ، ایسے میں سینئر صحافی سلیم صافی نے ایسی التجا کردی کہ سوشل میڈیا صارفین کیلیے ہنسی روکنا مشکل ہوگیا۔
ٹوئٹرپرانہوں نے لکھا کہ” ایک التجا۔لیلة القدر کے موقع پر قوم کا ہر فرد یہ دعائیں ضرور مانگیں۔ (۱) یا اللہ عمران خان کوتوفیق دےکہ وہ کورونا وائرس کو اسی طرح تباہ کریں جس طرح انہوں نےپاکستانی معیشت کوکیا۔(۲) یااللہ عمران کے ہاتھوں پورےپاکستان کاوہ حشر نہ ہونےدیں جو انہوں نےپشاور اوربی آر ٹی کا کیا(آمین)”
ان کی اس ٹوئیٹ پر شاہد جرال نے لکھا کہ ایک اورالتجا ہے لیلۃالقدرکے موقع پر کہ ہمارے موجودہ حکمران نے سیاسی دشمنوں کو تو پابند سلاسل کرنے میں ہر جائز وناوناجائز طریقہ اپنایا۔
حامد شیخ نے لکھا کہ ” جتنا ہمدرد کا صافی بچپن میں کڑوا لگتا تھا، اس سے زیادہ یہ صافی کڑوا ہے”