حکومت پنجاب ہمارے ساتھ بیٹھ کرایس اوپیزطے کرے۔فائل فوٹو
حکومت پنجاب ہمارے ساتھ بیٹھ کرایس اوپیزطے کرے۔فائل فوٹو

ٹرانسپورٹرزکا حکومتی ایس او پیز پرٹرانسپورٹ چلانے سے انکار

پنجاب میں ٹرانسپورٹرزنے حکومتی ایس او پیز پرٹرانسپورٹ چلانے سے انکارکردیا۔

ٹرانسپورٹ اونرفیڈریشن نے کہاہے کہ سیٹوں کےساتھ کرائے بھی کم کردیے گئے،ہمیں 50 فیصدمسافروں کیساتھ بسیں چلانے پرمجبورکیاجارہے،کرایوں میں 20 فیصدکمی قبول نہیں، موجودہ صورتحال میں کل ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔

ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن نے مطالبہ کہاکہ حکومت ٹال ٹیکس میں کمی کرے،ٹوکن ٹیکس ایک سال تک موخرکیاجائے۔

ٹرانسپورٹر نے کہاکہ حکومت پنجاب ہمارے ساتھ بیٹھ کرایس اوپیزطے کرے،ہمیں اعتمادمیں لینے تک پورے ملک میں ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی،پورے ملک کے ٹرانسپورٹرزہم سے رابطے میں ہیں،انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کوکرائے بڑھانے کی اجازت،ہم سے قربانی مانگی جارہی ہے۔