وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس سے متاثر نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق نظریہ واضح ہو چکا ہے، انہوں نے غیرقانونی طریقے سے قبضہ کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کیا۔
Modi's RSS-inspired doctrine on IOJK very clear: First, deprive Kashmiris of their right of self determination by illegal annexation of an Occupied territory. Second, treat them as less than human by a three-pronged approach: one, trying to crush them with brute force incl using
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2020
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار کشمیری بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گنز جیسے ہتھیار استعمال کرکے غیرانسانی سلوک کر رہی ہے۔ غیر انسانی لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی اشیا اور ادویات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ می لکھا کہ کشمیری نوجوانوں کو قید اورمواصلاتی رابطے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو دنیا سے الگ کر دیا گیا ہے۔ مودی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشتگردی کی اعانت سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
inhumane weapons like pellet guns against women & children; two, imposing an inhumane lockdown depriving Kashmiris of basic necessities from food to medicines; & three, by mass arrests of Kashmiris esp youth & isolating IOJK from the world by cutting off all communication links.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2020
ان کا کہنا تھا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔