سندھ حکومت کواعتمادمیں لیے بغیرکوئی فیصلہ کیاگیاتونہیں مانیں گے۔فائل فوٹو
سندھ حکومت کواعتمادمیں لیے بغیرکوئی فیصلہ کیاگیاتونہیں مانیں گے۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے بھی ہفتہ اوراتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتہ اوراتوارکر بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نےکہا کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنےکے سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کرنے کے پابند ہیں لہٰذا عدالتی حکم کے مطابق ہفتے اوراتوارکو مارکیٹیں کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین چند ماہ کے بچوں کوبھی مارکیٹیں میں لے کر آرہی ہیں جس سے گریزکرنا چاہیے۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ بزرگ بھی مارکیٹوں میں بغیر ماسک کے نظرآئے، دکانداروں کو چاہیے کہ جو حفاظتی اقدامات پورے نہ کرے اسے دکان کے اندر نہ آنے دیں، اس صورتحال میں شہریوں کو بھی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔