عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلورکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،اے این پی رہنما نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے رہنما غلام بلورکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیاہے،رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور نے کہاہے کہ غلام بلورکی طبیعت 2روز سے خراب تھی، غلام بلور گھرپرقرنطینہ میں ہیں ،انہیں نجی ہسپتال منتقل کرنے پرغور جاری ہے ۔