پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
گزشتہ روز17 مئی کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 37 سالہ شہری محمد شفیع زخمی ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت رواں سال جنگ بندی کی ایک ہزار81 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے اور بھارتی فورسز مسلسل شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے تاہم بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔