جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ختم قرآن، جمعۃ الوداع اورعیدالفطرکے اجتماعات منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ان کی انسانیت کی خاطر حمایت کی۔ ہم نے مدارس بند کیے اور جلسے جلوس ملتوی کیے لیکن چونکہ اب کاروبار کھول دیے گئے ہیں تو ہم بھی جمعۃ الوداع ، ختم قرآن اور عید الفطر کے اجتماعات منعقد کریں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد احتیاطی تدابیرکے ساتھ کھولی جائیں، عید کے موقع پر بھی سفر سے پرہیز کیا جائے اور اپنے گھرپر ہی رہا جائے۔