وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مالی اختیارات ختم کر دیے گئے ہیں۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ سے جاری ہدایت کے مطابق مالی معاملات سے متعلق سمریاں براہ راست وزیراعظم کو بھجوائی جائیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری وزارت قومی صحت تنویر قریشی نے مالی معاملات سے متعلق سمریاں وزارت خزانہ سمیت دیگر وفاقی وزارتوں کو وزیراعظم کے ذریعے بھجوانی شروع کر دی تھیں۔ تاہم انھیں بھی آج ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے بھارت سے ادویات برآمدات کے معاملہ کے نوٹس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزا کے مالی معاملات کے اختیارات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ نے بطور انچارج وفاقی وزیر قومی صحت وزیراعظم کو تمام سمریاں بھجوانے اور منظوری لینے کی ہدایت دی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر مملکت کے طور پر وزارت کے تمام مالی اور انتظامی معاملات بطور انچارج سمریوں کی منظوری کے بغیر احکامات جاری کرتے رہے۔