چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو

بیگمات کے نام پر پیسے وصول کرنیوالے 8 سرکاری افسر گرفتار

گلگت بلتستان میں گزشتہ 8 سال سے بیگمات کے نام پر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کرنیوالے 42 سرکاری اہلکاروں اورعہدیداروں میں سے 8 کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گلگت سے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں،باقی ماندہ آفیسرز کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان میں محکمہ تعلیم، صحت اوراے جے پی آر سے گریڈ 17 سے لیکرگریڈ 21 تک کے 42 آفیسرز شامل ہیں جو اپنی بیگمات کے نام پر8 سال میں 42 لاکھ سے زائد رقم وصول کرچکے ہیں، ایف آئی اے ٹیم نے نادرا ریکارڈ اور بی آئی ایس پی ریکارڈ کی مدد سے ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔

چینل ذرائع کے مطابق حالیہ ماہ محکمہ تعلیم، صحت اور پولیس سمیت نجی بینک کے گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے عہدیداروں سے تقریباً 7 لاکھ روپے ریکوری کی گئی جبکہ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں، وصول شدہ رقم بی آئی ایس پی پروگرام کے اکائونٹس میں جمع کی جا رہی ہے۔