سندھ حکومت نے 22 سے 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے عید تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز میں 22 سے 27 مئی تک عید کی تعطیلات ہوں گی، بلدیاتی کونسلز میں بھی عید تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔
لازمی سروس کے اداروں پرعید تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افراد اور اداروں میں بھی عید تعطیلات نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطرکی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطرکی چھٹیاں 22مئی سے 27مئی تک ہوں گی۔