ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

کرونااس سال ختم نہیں ہوگا۔وزیراعظم کا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوتی ہمیں کورونا وائرس کیساتھ ہی رہنا ہوگا، لگتا ہے کہ اس سال یہ وبا موجود رہے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہیلتھ سسٹم پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ کورونا وائرس ختم ہو گیا، تب بھی ہمیں ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی ضرورت پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرہے پاکستان میں مغربی ممالک جیسے حالات نہیں، مغربی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد خاصی کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ دوردرازعلاقوں میں صحت سہولیات کے لیے رضا کار اہم کردارادا کریں گے۔اس کے علاوہ لیڈی ڈاکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ آگے آئیں اوربطور رضا کار رجسٹرڈ ہوں۔

اس سے قبل معاون خصوصی تانیہ ادرس نے وزیراعظم کو ٹیلی ہیلتھ پورٹل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پورٹل سے شہری کسی بھی ڈاکٹر سے فوراً رجوع کرسکتے ہیں۔ ٹیلی ہیلتھ پورٹل سے ڈاکٹرزاور مریضوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔